منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا وزیراعظم اسے بنانے کا فیصلہ کر لیا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ نگار مبشر لقمان نے دعویٰ کیاہے کہ کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ نگار مبشر لقمان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کےبعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو اچانک اطلاع آئے گی کہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت زیادہ خراب ہے اور

وہ لندن چلے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اگلے تین دنوں میں دوبارہ لندن واپس جائیں گے اور اس کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ہمراہ 6 یا 7 اکتوبر کو واپس آئیں گے۔ لندن سے واپس آتے ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور کلثوم نواز کو ملک کا نیا وزیراعظم بنا دیا جائے گا۔ مبشر لقمان نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خوش نہیں ہیں، واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کو تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود یہ نہیں یقین دلا سکے کہ وہ انہی کی گیم چل رہے ہیں یا کسی اور کی گیم چل رہے ہیں اس لیے شاہد خاقان کو ہٹا دیا جائے گا۔دریں اثناء سما نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے جس کی اطلاع نواز شریف کو دے دی گئی ہے اور وہ آج رات لندن روانہ ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نوا زگلے میں کینسر کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں جبکہ ان کی کیموتھراپی ابھی شروع ہونا ہے۔اس سے پہلے آج احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن فلیٹس سمیت تین ریفرنسز میں  فرد جرم عائد کرنے کے لئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نواز شریف کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، مریم نواز، حسن، حسین اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے قابل ضمانت وانٹ جاری، عدالت نے چاروں ملزموں کو ذاتی حیثیت میں 2 اکتوبر کے لئے طلب کر لیا، ہر ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانا ہونگے۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نواز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں کمرہ عدالت تک پہنچایا گیا۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کے جج سے کہا ان کی اہلیہ لندن میں بیمار ہیں،

جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا آپ جا سکتے ہیں، وکلاء کو اگلی تاریخ دیں گے۔ اس مکالمے اور مختصر پیشی کے بعد نواز شریف کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اس موقع پر لیگی وزرا اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے کمرہ عدالت میں نعرے بازی بھی کی۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں، عدالت میں چند لمحوں کی پیشی کے بعد نواز شریف لیگی وزراء اور رفقا کے ہمراہ دوبارہ پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔لیگی رہنما بھی نوازشریف سے یکجہتی کے اظہار کیلئے احتساب عدالت پہنچے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…