منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ،والدہ سے ملاقات کرنے کے ساتھ والد کی قبر پر حاضری دیکر دعا بھی کی

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، گھر پہنچ کر والدہ سے ملاقات کرنے کے ساتھ والد کی قبر پر حاضری دیکر دعا بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج کے لئے این اے 120کے ضمنی انتخاب سے قبل ہی لندن چلے گئے تھے

جہاں سے وہ پیر کے روز اسلام آباد پہنچے اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نواز شریف لاہور پہنچنے کے بعد اپنی رہائشگاہ رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنی والدہ سے ملاقات کی اور والد کے قبر پر حاضری دیکر دعا بھی کی ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اور نوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے، چوہدری نثارنے ملاقات میں نواز شریف کو مفید مشورے بھی دیئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری نثار اور نوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے، چوہدری نثار نے ملاقات میں نواز شریف کو مفید مشورے بھی دیئے۔سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ زیادتی یا ناانصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے نہ زبان بند کریں گے، چوہدری نثار نے نواز شریف کی واپسی پر گلے شکوے بھی کیے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا، سابق وزیر داخلہ نے نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نوازکی صحت سے متعلق دریافت کیا جبکہ سیاسی صورتحال اورپارٹی اموربھی زیرغور آئے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعلی پنجاب قریبی ساتھی چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئے تھے،

چوہدری نثار نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ اور ذمہ داری دینے کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد شہبازشریف چوہدری نثار کا مؤقف لے کر لندن روانہ ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…