اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے دن گئے، کیا ہونیوالا ہے؟ حامد میر کے انکشاف پر ساتھی اینکرز ششدر

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک نئی پارٹی بن رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران جب حامد میر نے کہا کہ نئی پارٹی بن رہی ہے تو ان سے سوال کیا گیا کہ یہ وہ گروپ ہے جو آج کل بڑا ہیڈلس چکن کی طرح دیکھ رہا ہے کہ  ہمیں کوئی بتائے کہ کیا ہے یہ وہ گروپ تو نہیں ہے ،اس کے جواب میں سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ وہ بھی ہے

اورآصف علی زرداری کو ان کے اہم لیڈر نے ان کے منہ پر کہا ہے کہ اب نئی پارٹی آ رہی ہے اور ہمارے پاس آپشن موجود ہے اور یہی بات میں مسلم لیگ میں بھی سن رہا ہوں اور اس کے علاوہ پی ٹی آئی میں بھی سن رہا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اعتزاز احسن نے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت سے کھل کر اختلافات کا اظہار کیاتھا غالباً حامد میر کا اشارہ پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کے حوالے سے اعتزاز احسن ہی تھا، اعتزاز احسن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ این اے 120 میں پیپلزپارٹی کی شکست کے ذمہ دار آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور سندھ حکومت ہے ،پی پی کے لئے 1414 ووٹ لینا انتہائی شرمناک ہے ، پانامہ لیکس کی طرح سانحہ ماڈل ٹان پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گی ،(ن) لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ سیاست اور حکومت میں تجربہ کاری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج جن حالات سے دوچار ہیں وہ سب کے سامنے ہے ۔ ملک کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن وزرا کہیں اور مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی طرف سے اداروں میں ٹکرا کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے جو کسی طرح بھی ملک کے لئے سود مند نہیں ۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نیب کیسز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئی اور سر خرو ہوئی جبکہ دوسروں کو عدالتوں کے احترام کا درس دینے والے موجودہ حکمران آج راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ قوم نواز شریف سے سوال کرتی ہے اب اس سے زیادہ ملک کے حالات کیا خراب ہوں گے؟ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے مایوسی کی فضا پیدا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پانامہ لیکس نے حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑا اسی طرح سانحہ ماڈل ٹان پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی ان کے گلے کا طوق بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…