جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس انتظار کی گھڑیاں ختم،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

؎اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے توہین عدالت پر عمران خان کا جواب تسلیم کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی بحث 3 سال سے سن رہے ہیں، آپ باہر زیادہ بحث کرتے ہیں، جو جواب آپ نے جمع کرایا ہمیں یہی چاہیے تھا۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے عمران خان کے

خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے توہین عدالت نہیں کی، وکیل عمران خان بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ پہلے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع کرا چکا ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس میں کل فل بینچ سماعت کرے گا جب کہ میں توہین عدالت کیس پر بحث کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج ہمیں توہین عدالت پر جواب چاہیے تھا آپ نے جمع کرا دیا جس پر بابراعوان نے کہا کہ میں توہین عدالت پر تھوڑی بحث کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی بحث 3 سال سے سن رہے ہیں، آپ باہر زیادہ بحث کرتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ جو جواب آپ نے جمع کرایا ہمیں یہی چاہیے تھا جس پر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے توہین آمیز الفاظ پر مبنی جواب واپس لے لیا تھا، رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ وکیل نے تو الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی

جس پر بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے معافی مانگنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وکیل نے میرے موکل کی جانب سے ہی معافی مانگی تھی۔بابر اعوان نے الیکشن کمیشن سے توہین عدالت درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تو وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جس بات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اس پر جواب جمع نہیں کرایا گیا، عمران خان نے اپنے جواب میں ابھی تک معافی نہیں مانگی اور اگر معافی کا لفظ استعمال نہیں کرنا تو

انگریزی کا کوئی اور لفظ استعمال کر دیا جائے جب کہ عمران خان نے حیدرآباد کے جلسے میں بھی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عمران خان کو 13 بار معافی مانگنے کا موقع دیا گیا تاہم ریکارڈ اور قانون جو کہتا ہے اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ بابر اعوان نے سماعت کے موقع پر کہا کہ ہمارے مخالفین کی خواہش کے مطابق تو فیصلہ نہیں ہو سکتا جس پر چیف الیکشن کمشنر کا استفسار کیا کہ

کیا عمران نے حیدرآباد میں دوبارہ توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے، عمران خان نے جلسے میں جو کچھ کہا وہ براہ راست نشر ہوا۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت پر جواب کو تسلیم کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔دریں اثناعمران خان نااہلی کیس میں عمران خان نے منی ٹریل کی اصل دستاویزات اور درخواست عدالت میں جمع کرادیں،درخواست میں کہا گیا کہ میاں بیوی کے درمیان ادائیگی کسی مجاز اتھارٹی کو ظاہر کر نا ضروری نہیں،

گوشواروں میں 65لاکھ بطور تحفہ ظاہر کیے گئے ، بنی گالہ اراضی پر موقفمیں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔پیر کو سپریم کورٹ میں عمران خان کے نااہلی کیس میں عمران خان نے منی ٹریل کی اصل دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں، دستاویزات متفرق درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئیں،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بنی گالہ اراضی پر موقف میں کبھی تبدیلی نہیں آئی،بنی گالہ اراضی کی ابتدائی دو اقساط اپنے ذرائع سے جمع کرائیں ، گوشواروں میں65لاکھ بطور تحفہ ظاہر کیے۔میاں بیوی کے درمیان ادائیگی کسی مجاز اتھارٹی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…