منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان واپسی کیلئے ایئرپورٹ روانگی سے چند لمحے پہلے نوازشریف کا دھماکہ خیز اعلان،وہ سب کہہ ڈالا جس کی کسی کو توقع ہی نہ ہوگی

datetime 24  ستمبر‬‮  2017 |

لندن ( آئی این پی ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمار احساب ہو رہا ہے ، تمام سوالوں کا جواب دیں گے، احتساب سے گھبرانے والے نہیں احتساب عدالت میں پیش ہو کر صفائی پیش کریں گے،یہ کس قسم کا احتساب ہو رہا ہے کہ فیصلہ بھی اسی جج نے دیا اور نگران بھی خود ہی بن گئے ،ہمارے اوپر کرپشن کا مقدمہ نہیں ، پانامہ مقدمے میں نااہلی بھی پانامہ پر آنی چاہیے تھی، عوام کے پیسے میں خیانت یا بد عنوانی نہیں کی۔

اتوار کو لندن میں میں واقع اپنے گھر سے ائیر پورٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ہمارے اوپر کرپشن کا مقدمہ نہیں ، پانامہ مقدمے میں نااہلی بھی پانامہ پر آنی چاہیے تھی ،عوام کے پیسے میں خیانت یا بد عنوانی نہیں کی ،ہم نے چار سال میں کوئی کرپشن نہیں کی ۔ کوئی کک بیک یا کمیشن نہیں کھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف نیب ریفرنس کن بنیادوں پر بنائے گئے ۔ یہ کس قسم کا احتساب ہو رہا ہے کہ فیصلہ بھی اسی جج نے دیا اور نگران بھی خود ہی بن گئے ۔ کرپشن یا کمیشن کھانے کا کوئی مقدمہ نہیں ہے ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ 1972 کے کاروبار سے متعلق سوال و جواب ہو رہے ہیں ۔ حساب ہو رہا ہے ، تمام سوالوں کا جواب دیں گے ۔ احتساب سے گھبرانے والے نہیں احتساب عدالت میں پیش ہو کر صفائی پیش کریں گے ۔ میاں نواز شریف نے کہاکہ اہلیہ کی تیمارداری کے لئے لندن آیا تھا لندن میں زیادہ دیر قیام کے ارادے سے نہیں آیا تھا ۔ عوام کے پیسے میں خیانت یا بد عنوانی نہیں کی۔ دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشر یف کی اچانک وطن واپسی نے سیاسی عوامی سمیت تمام حلقوں کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کی مخالف سیاسی اورعوامی سمیت دیگر حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ نوازشر یف اب لندن سے ہی (ن) لیگ کے سیاسی اور حکومتی معاملات کو چلائے گے مگر اتوار کے روز میاں نوازشر یف کی جانب سے آج (سوموار ) پاکستان واپسی کے اچانک اعلان نے سب کو حیران کرد یا اور تمام حلقوں میں مختلف چہ مگوئیاں ہوتیں رہیں ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے ٗ (کل )منگل کے روز احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786 کے ذریعے پیر کی صبح 7 بجے وطن پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کچھ پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو نیب عدالت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا تاہم اس کے باوجود انہوں نے پیش ہونے کا فیصلہ کیا سابق وزیراعظم نوازشریف (کل) منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے بعد نواز شریف اعلیٰ سطح کا سیاسی اجلاس بھی طلب کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وطن واپسی کے بعد ن لیگ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور بھرپور انداز میں سامنے آئیگی ٗا

س حوالے سے جب مسلم ن نواز کے ترجمان سینیٹر مشاہد اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس خبر کی تصدیق کی۔مشاہد اللہ نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی رہنما ہیں اور پاکستان کے سب سے مقبول ترین رہنما ہیں جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی میں اپنا کردار ادا کرنے آرہے ہیں ٗوہ ن لیگ اور پاکستانی عوام کے قائد ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی واپسی کے ساتھ ہی لندن سے بیٹھ کر پارٹی چلانے کی باتیں غلط ثابت ہوگئیں۔

اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مستقبل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو پاکستان کے سیاسی حالات اور زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن جانے سے قبل مولانا فضل الرحمان، چوہدری نثار علی خان، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ حارث سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے سیاسی امور اور ملکی سیاسی حالات پر صلاح مشورہ کیا تھا جبکہ ایک غیر سیاسی شخصیت سے بھی ان کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…