پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم، کس کا ساتھ دینا ہے؟ عمران خان کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جہلم تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم، تفصیلات کے مطابق جہلم میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک ہی شہر میں دو جلسوں میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ جہلم کی مقامی قیادت کے اندرونی اختلافات واضح طور پر سامنے آگئے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو مقامات پر خطاب کریں گے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے لئے ایک پنڈال ہاکی گراؤنڈ دینہ میں لگے گا جبکہ دوسرا پنڈال

چند کلومیٹر کے فاصلے پر لدھڑ میں سجایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہلے لدھڑ جائیں گے جہاں پر ان کا استقبال فواد چوہدری کریں گے، لدھڑ کے اس جلسہ میں سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ لدھڑ میں کھانا کھانے کے بعد عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے، اس کے بعد عمران خان ہاکی گراؤنڈ دینہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کریں گے، وہاں تحریک انصاف کے رہنما چودھری ثقلین کی جانب سے پنڈال سجایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…