پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

’’پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہئے‘‘وفاقی وزراء کے بیانات کا اصل مقصد کیا ہے؟افسوسناک انکشاف

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)معروف سینئر سیاستدان اورسابق مندوب اقوام متحدہ برا ئے پاکستان حسین عبداللہ ہارون نے چوہدری نثار کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ کا بیان جس میں انہوں نے وزیر اعظم اور خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کی ہے وہ صحیح راہ پر ہیں۔

اور جو بیانات دیئے گئے ہیں ان سے ملک دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ میں چوہدری نثار کے ساتھ اپنی آواز ملا کر کہنا چاہوں گا کہ بالکل غلط وقت پر غلط بیانات دیئے گئے ہیں جو پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہیں اور دشمن ممالک کی تائید ہیں ۔پاکستان کے ساتھ ذاتی جھگڑوں کو اقوام متحدہ لیجایا گیا ہے اور کرنے والے یہ نہیں سوچ پا رہے کہ وہ ملک دشمنی کا اظہار کر رہے ہیں۔حسین عبداللہ ہارون نے کہا کہ ہم خود اپنے بیانات اور رویوں کی وجہ سے اپنے پیچھے پڑے ہیں، ہم خود بیرونی طاقتوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ہمارا مذاق اڑائیں اور اپنی ناکامیوں کا بوجھ بھی ہم پر ڈال دیں۔ یہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں تقریر نہیں ہوئی ہے کہ بے معنی ہوں ۔یہ عالمی فورم میں ہم پاکستان کے گلے میں پھندہ ڈال رہے ہیں ۔جو ہمارے مخالفین کی خواہش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدارا اب بھی سیکھ لو کہ یہ سلسلہ یہاں رک جائے۔اور جو کچھ کرنا ہے ہمت سے پاکستان میں رہ کر کریں۔باہر کی طاقتوں کا سہارا مہنگا پڑتا ہے ۔دشمنوں کے ساتھ آواز ملانا ملکی مفادات کیخلاف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…