کراچی(این این آئی)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1439 ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس کل (جمعرات)21ستمبر کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ،
یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا ۔چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں0300-9285203،0321-2484604 (021)99261404،99261403پر رابطہ قائم کریں۔