جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

امریکہ کیخلاف3بڑے اقدامات، پاکستان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ڈھائی لاکھ فوجی آپریشن میں مصروف ہیں،عموما جنگجو افغانستان سے سرحد عبور کرکے ہمارے لوگوں پر حملے کرتے ہیں، اگر افغان فوج اور امریکی فوج انہیں نہیں روک سکتی تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔پاکستانی عسکری ذرائع نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ ہم امریکا کے لیے پاکستان سے افغانستان نیٹو سپلائی لے جانا مشکل بناسکتے ہیں،

یہاں تک ڈرون حملوں کے لیے اپنا تعاون بھی ختم کرسکتے ہیں، اس کے نتیجے میں امریکا کے لیے افغانستان کی جنگ بہت مشکل ہوجائے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا اتحادی کا درجہ ختم کرنے میں امریکہ کا اپنا نقصان ہے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر امریکا نے پاکستان کا غیرنیٹو اتحادی کا درجہ ختم کیا تو افغانستان میں امریکی فوجی مہم اور تجارتی مفادات کو نقصان پہنچے گا جب کہ دہشت گردی کو بھی فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے امریکی حکومت کی پالیسی کو الجھاؤ کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطے سے متعلق عزائم کا اخبارات سے پتہ چلتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکا پر دباؤ ڈالنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ پاکستان اس سے نئے ایف 16 طیارے نہ خریدے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ واشنگٹن سے ملنے والے اشارے الجھن سے بھرپور ہیں، لیکن ہمارا پیغام واضح ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، تاہم امریکا نے اتحادی کا درجہ ختم کیا تو اس سے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پاکستانی کوششوں کو نقصان ہوگا بلکہ امریکا کا بھی نقصان ہوگا ٗپاکستان کے دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کیلئے امریکا کا تعاون بہت ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…