اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کیا کہاتھا اور اس کے جواب میں خواجہ آصف کیا کرتے رہے؟افسوسناک انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ عجیب صورتحال ہے کہ ملک کے آرمی چیف یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے بہت قربانیاں دیں۔ دنیا کو اسکا اعتراف کرنا چاہیے اور اب دنیا کو ڈو مور کرنا چاہیے جبکہ ملک کے وزیرِ خارجہ اور وزیرِ داخلہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو ڈو مور کرنا چاہیے ٗدونوں حضرات ساڑھے چار سال سے وزیرِ ہیں۔

کیا انہوں نے کبھی کابینہ یا قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ بات کہی؟ یاوزیر موصوف کو علم ہے کہ ان کے بیان کی ہندوستان میں کتنی پذیرائی اور تشہیر ہوئی اور اسے ہندوستان کے اس بے بنیاد موقف کی تصدیق کے طور پر پیش کیا گیا کہ سارا مسئلہ پاکستان میں ہے۔قومی سلامتی کے حوالے سے بڑی کامیابیوں کے باوجود یقیناًاب بھی کچھ کمزوریاں اور کوتاہیاں ہیں ٗ انکو مشاورت، محنت اور اتفاق سے حل کرنا چاہیے ٗبیانات کے ذریعے دنیا کے سامنے تماشہ نہیں لگانا چاہیے جس سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھا سکیں۔ قومی سلامتی کے ایشوز حساس مسئلے ہیں ان پر لب کشائی سے پہلے ملکی مفاد کو ملحوظِ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ترجمان نے کہاکہ بدقسمتی سے یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ایسے بیانات کا بنیادی مقصد پاکستان کے حساس اداروں پر بالواسطہ اور پاکستان فوج کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو انسان میں یہ اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ وہ پہیلیوں کی بجائے صاف صاف بات کرے۔ اب دنیا کو ڈو مور کرنا چاہیے جبکہ ملک کے وزیرِ خارجہ اور وزیرِ داخلہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو ڈو مور کرنا چاہیے ٗدونوں حضرات ساڑھے چار سال سے وزیرِ ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…