پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان 2 سال بعد اہم ملاقات، عمران خان نے یقین دہانی کروا دی

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے خوفزدہ کر نے کیلئے مجھے پر کیسوں کی بارش کی جا رہی ہے اور الیکشن کمیشن (ن) لیگ کی ہدایت پر مجھے نشانہ بنا رہا ہے ‘الیکشن کمیشن کوئی عدالت ہے تو مجھے توہین عدالت کا نوٹس دے سکتا ہے ؟اگر ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن کے خلاف سپر یم کورٹ جائیں گے ‘مر یم نوازشر یف ڈپٹی وزیر اعظم بن کر این اے120کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں وہ ہر روز توہین عدالت کر رہی ہیں

اور نوازشر یف جی ٹی روڈ پر توہین عدالت کرتے رہے مگر انکو کسی نے توہین عدالت کے کیس میں نہیں بلایا ‘نوازشر یف کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کر نیوالے بے وقوفوں نے آئین اور قانون کی توہین کی ہے پاکستان کو اتنا نقصان کسی بمبار ی سے نہیں ہوگا جتنا (ن) لیگ والے ایسا کاموں سے پہنچا رہے ہیں ‘دنیا میں کہیں بھی عوامی منتخب نمائندوں کو ضمنی انتخابات کی مہم میں شر کت سے نہیں روکا جاتا تحر یک انصاف کی مقبولیت کے خوف سے اپوزیشن اراکین کی ضمنی انتخابات کے حلقوں میں داخلوں کو روکنے کیلئے قانون سازی کی گئی ‘سانحہ منہاج القر آن کے معاملے میں عوامی تحر یک کیساتھ ہیں انکو جہاں ہماری ضروری ہوگی وہاں انکے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ وہ جمعرات کے روز لاہور میں عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد انکے ہمراہ پارٹی قائدین کیساتھ مشتر کہ پر یس کانفر نس کر رہے تھے اس موقعہ پر عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ منہاج القر آن کے دوران بے گناہ لوگوں کو سر عام گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ہے اور آج تک ان کو انصاف نہیں ملا اور اب 19ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت ہو رہی ہے اور میں نے طاہر القادری اور انکی جماعت کو یقین دلا یا ہے کہ آپ کو جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم آپ کیساتھ ہیں اور آپ کے ساتھ ساتھ ہر صورت انصاف ہونا چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں فی الحال جی ٹی روڈ پر ’’مجھے کیوں نکالا ‘‘جیسے کسی احتجاج کی ضرورت نہیں (ن) لیگ پانامہ کیس کے متعلق سپر یم کورٹ کے فیصلے پر کبھی کہتے ہیں سازش ہوئی اور کبھی کچھ کہتے ہیں حالانکہ عالمی سطح پر سامنے آنیوالے کر پشن سیکنڈل کے بعد سپر یم کورٹ نے تقریبا 1سال نوازشر یف اور انکے خاندان کو اپنی بے گناہی ثابت کر نے کا موقعہ دیا مگر وہ اس میں مکمل ناکام ہوئے جسکے بعد نوازشر یف نااہل اور انکے لوگوں کے خلاف اب نیب میں ریفر نسز چل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بے وقوف لوگوں نے پنجاب اسمبلی میں نوازشر یف کے حق میں قرار داد منظور کی ہے کیونکہ کوئی عقل مند ایسا نہیں کرسکتاان بے وقوفوں کو پتہ نہیں کہ وہ آئین وقانون کی توہین کر رہے ہیں ایسا کر نیوالوں نے پاکستان کو کسی بمباری سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور انکے خلاف ضرور ایکشن ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے پانامہ کیس کے خلاف آواز بلند کی ہے اس وقت سے میرے خلاف کیسوں کی بارش ہو رہی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے خوفزدہ کر لیں گے مگر ایسا نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ کی ہدایت پرچل رہا ہے ‘دنیا میں کسی جمہوریت میں اپوزیشن جماعت کے لیڈر کو ضمنی انتخابات میں داخلے سے نہیں روکا جاتا پاکستان میں یہ قانون تحر یک انصاف کو سیاسی سر گر میوں سے روکنے کیلئے بنا ہے ۔ مر یم نواز ڈپٹی وزیر اعظم بنی ہوئی ہے اور مگر مجھے وہاں حلقے میں جانے کی اجازت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن توہین عدالت میں بلا رہا ہے حالانکہ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی نوازشر یف نے سپر یم کورٹ کی جی ٹی روڈ پر توہین اور مر یم نوازشر یف بھی ہر روز توہین کر رہی ہے مگر انکو کوئی عدالت توہین کے نوٹس پر نہیں بلاتی ۔

انہوں نے کہا کہ 6سالوں سے جس شخص کو ہم نے پارٹی سے نکالا ہے اسکے کہنے پر مجھے ہر روز بلایا جاتا ہے کیا الیکشن کمیشن عدالت ہے ؟الیکشن کمیشن کا رویہ غیر منصفانہ ہے الیکشن کمیشن کا رویہ کسی صورت قبول نہیں اگر ضروت پڑی تو اسکے خلاف سپر یم کورٹ بھی جائیں گے ہمیں سڑکوں پر نکل کر’’مجھے کیوں نکلا ‘‘جیسی ریلی نکالنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار نوازشر یف جیسے طاقتوار کا احتساب ہوا ہے

اور پاکستان میں عدلیہ نے لوگوں کو امیددی ہے پانامہ کیس میں پہلی دفعہ ملک میں احتساب ہو رہا ہے اور عوام نے فیصلہ کر نا ہے وہ کر پٹ مافیا کے شکنجے والا پاکستان چاہتے ہیں یا ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا چاہتی ہے ۔ عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ (ن) لیگ انسانیت کے قاتل ہیں ا ور17ستمبر کو ووٹ ڈالنے والے منہاج القر آن میں (ن) لیگ کے قتل عام کو یادر کھے اور (ن) لیگ کا خاندان انسانیت کے قاتل ہے جبکہ تحر یک انصاف کی امیدوار ایک ہمدرد اور پڑھی لکھی خاتون ہے اب حلقے کے عوام کو فیصلے کر نا ہے وہ انسانیت کیساتھ ہیں یا انسانیت کے قاتلوں کے ساتھ ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پانامہ نہیں اقامہ پر نوازشر یف کو نکالنے کی بات کرتیں ہیں مگر اس سپر یم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے کہ اقامہ نہیں نوازشر یف کو جھوٹ بولنے اور کر پشن کی وجہ سے نوازشر یف کو وزیر اعظم ہاؤس سے نکالا ہے اور این اے120میں وہی اقامہ رکھنے والی اور اسکے برابر ہی تنخواہ لینے والی (ن) لیگی خاتون ہی این اے120سے امیدوار ہیں نوازشر یف منتخب ہونے کے بعد ووٹرز کو انسا ن نہیں سمجھتے ہیں اور اپنے وزراء اور اراکین اسمبلی کو بھی ٹائم نہیں دیتے اور نوازشر یف نے اقامہ آف شور کمپنیاں بنانے کیلئے بنایا ہے کیونکہ وہ کالا دھن سفید کر نے کا منصوبہ ہے اور17ستمبر کو عوام کو بتانا ہے کہ ڈاکوؤں اور چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں ایماندار قیادت کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 19ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ منہاج القر آن کے کیس کی سماعت ہو رہی ہے اس لیے فی الحال کسی قسم کے دھر نے کا کوئی اردہ نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں نوازشر یف کے حق میں قرار داد منظورکر نا آئین وقانون کے خلاف سازش ہے اور قرار داد کر نیوالوں کا مواخذہ ہونا چاہیے اور انکے خلاف ایکشن ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں اداروں وک آپس میں لڑ نے کی سازشیں کر رہی ہے مگروہ اس میں کامیاب نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ منہاج القر آن پر وقت کے فرعون اپنی پوری طاقت کے باوجود ہمیں خر ید نہیں سکے اور ہم م ذمہ داروں کو پھانسی تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…