منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آئی جی پی اسلام آباد کاپولی کلینک ہسپتال کا دورہ ،بیمار پولیس اہلکاروں کی عیادت

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آئی جی پی اسلام آباد محمد خالد خٹک نے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اور بیمار پولیس اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے افسران و جوانوں کی ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک نے گزشتہ روز پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف امراض میں مبتلا تین افسرا ن و جوانوں انسپکٹردلاور

حسین ،اے ایس آئی محمد اعجاز اور ہیڈ کنسٹیبل عابد حسین شاہ کی عیادت کی ۔آئی جی اسلام آباد نے بیمار ملازمان کوپھولوں کے دستے پیش کئے ۔انہوں نے عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسرا ن و جوان محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں جو اپنے خاندانوں اور بچوں کو اکیلا چھوڑ کر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی آفیسر یا جوان اپنے آپ کو کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا ۔انشاء اللہ اسلام آباد پولیس اپنے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…