جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف اور شہبازشریف لڑ پڑے جھگڑا بڑھتے ہی گھر والے بھی بیچ میں کود پڑے لڑائی کا انجام کیا ہوا؟لندن سے بریکنگ نیوز آگئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں موجود نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان  جھگڑا ہو نے کا انکشاف ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور سینئر اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے  بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان لندن میں جھگڑا ہوا ہے۔جھگڑا کافی شدید نوعیت کا تھا۔ اس دوران دونوں بھائیوں کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیے گئے۔ بعد ازاں اس جھگڑے میں خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہوگئے

اور پھر ایک دوسرے سے دل کھول کر گلے شکوے کیے گئے۔ شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ شریف خاندان میں دراڑیں ہر گزرتے دن کیساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔علاوہ ازیں شاہد مسعود کی جانب سے ایک تہلکہ خیز انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ نواز شریف اپنی نااہلی سے قبل ملک کی ایک بہت بڑی آئینی شخصیت کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے والے تھے۔ ایسا کرنے کی صورت میں ان کی حکومت برطرف کر دی جاتی۔واضح رہے کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کیلئے لندن میں موجود ہیں جبکہ شہبازشریف آج صبح ہی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،شہباز شریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں وہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے گئے تھے اور قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے۔شہباز شریف نے لندن میں صحت کےماہرین اور انویسٹرز سے بھی ملاقات کی اور انہیں لاہور میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔۔شاہد مسعود نے پروگرام  میں مزید کیا باتیں کی آ پ بھی ملاحظہ کریں

 

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…