جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف کا استعفیٰ سب سے بڑا سیاسی دھماکہ ، ن لیگ لرز اٹھی

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے ہیں، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی غلام حسین نے کہا کہ شہباز شریف

اپنے بھائی نواز شریف کے کہنے پر فوراً استعفیٰ دے دیں گے کیوں کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ بہت مخلص ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے بعد استعفیٰ دینا چاہتے تھے مگر ان کے بچوں نے انہیں استعفیٰ دینے سے روک دیا، سینئر صحافی نے کہا کہ اب حمزہ شہباز اور سلمان شہباز اپنے والد شہباز شریف کو استعفے کا مشورہ دے رہے ہیں، ان کے بچوں کا کہنا ہے کہ ہماری بہت تذلیل ہو چکی ہے، آپ کو پارٹی کا صدر بنانے کا فیصلہ ہوا مگر نہیں بنایا گیا، اس کے علاوہ بہت سے ایسے فیصلے ہیں جس میں ہم لوگوں کی تذلیل کی جا چکی ہے، سینئرصحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کا کہنا ہے اب تک ان کی بہت تذلیل کی جا چکی ہے نہ انہیں وزیراعظم بنایا گیا نہ ہی پارٹی کی صدارت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں آئندہ الیکشن کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے اپنے والد شہباز شریف پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے علیحدہ کر لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…