ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا جوابی وار، ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں ہی بُری طرح پھنس گئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔منگل کو تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے غیر ملکی فنڈز پر اعتراضات اٹھائے ہوئے دو الگ الگ درخواسیں عدالت عظمیٰ میں دائر کیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے (ن) لیگ کے خلاف اور شیریں مزاری نے پیپلزپارٹی کیخلاف درخواست جمع کروائی۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے

غیر ملکی اور ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے، نواز شریف نے (ن) لیگ کو دس کروڑ روپے کے فنڈز دیئے اور چار کروڑ واپس لئے تاہم (ن) لیگ کی الیکشن کمیشن میں جمع تفصیلات میں ان فنڈز کا ذکر نہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے فنڈز لئے ہیں لیکن اس سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ دونوں جماعتوں کو فارن فنڈڈ پارٹیاں قرار دے اور الیکشن کمیشن کو دونوں جماعتوں کے فنڈز کی تحقیقات اور انتخابی نشان واپس لینے کا حکم دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…