ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

وزیر داخلہ کی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف ریلی کے شرکاسے پر امن رہنے کی اپیل

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے مذہبی جماعتوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف ریلی کے شرکاسے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکجہتی کی ریلی کو پرتشدد بنانے کا برما کے مسلمانوں کو فائدہ نہیں الٹا ہمیں نقصان ہوگا۔وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برما کے مسلمانوں سے یکجہتی قومی فرض ہے ٗ وزیر داخلہ احسن اقبال نے احتجاجی ریلی کو پرامن رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کا نقصان پاکستان کے بین الاقوامی امیج کو پہنچتا ہے ٗسفارتی انکلیو کی حفاظت ہمارا قومی فرض ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ یکجہتی کی ریلی کو پرتشدد بنانے کا برما کے مسلمانوں کو فائدہ نہیں الٹا ہمیں نقصان ہو گا۔دوسری جانب برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرنے کیلئے کنٹینرز لگا دئیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی کیلئے ساڑھے سات ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…