منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کردی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے 350فوجی جوانوں کی تعیناتی میں توسیع کیمنظوری دی ہے ۔اسلام آباد میں پاک فوج کے جوانوں کو آرٹیکل 245کے تحت انسداد دہشت گردی کے اختیارات ہیں اور سول انتظامیہ ہنگامی صورت میں فوجی جوانوں کو طلب کر سکتی ہے ۔

دوسری طرف ایک رپورٹ کے مطابق حکومت کے تمام تر دعوؤں اور وعدوں کے باوجود شہر اقتدار میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا جا سکا ، حالیہ سیزن میں ہونے والی شدید بارشیں بھی سملی ڈیم کو بھرنے کیلئے ناکافی ثابت ہوئیں، اپوزیشن جماعتیں بھی پانی کے مسئلے پر چند روز پوائنٹ اسکورنگ اور سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں دینے کے بعد سیاسی جلسوں میں مصروف ہو گئیں، کئی ماہ سے پانی کو ترسے اسلام آباد کے شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے، آئی ٹین2کے رہائشی عبد الرشید چوہدری نے خبر رساں ادارے ( آئی این پی) سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل میں سنجیدہ نہیں, اگر حکومت وفاقی دارالحکومت میں بنیادی صحولیات زندگی فراہم نہیں کر سکتی تو باقی ملک میں کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور سی ڈی اے تمام تر دعوؤٰں اور وعدوں کے باوجود شہر اقتدار میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کر سکے ، حالیہ سیزن میں ہونے والی شدید بارشیں بھی سملی ڈیم کو بھرنے کیلئے ناکافی ثابت ہوئیں. دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں خصوصا تحریک انصاف اور جماعت اسلامی بھی پانی کے مسئلے پر چند روز پوائنٹ اسکورنگ اور سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں دینے کے بعد سیاسی جلسوں میں مصروف ہو گئیں ہیں، تحریک انصاف کی طرف سے پانی کے مسء لے پر احتجاج کے دوران میئر اسلام آباد نے خراب ٹیوب ویلوں کی مرمت کیلیے 4 کروڑ روپے جاری کیے تھے جس کے بعد اپوزیشن نے معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر لی جس پر کئی ماہ سے پانی کو ترسے اسلام آباد کے شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے.

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کو غازی بروتھاڈیم سے پانی سپلائی کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، منصوبے کی تکمیل سے شہر اقتدار میں پانی کا مسء4 لہ ہمیشہ کیلیے حل ہو جائے گا, تاہم منصوبے کی تکمیل تک پانی کا مسلہ حل نہیں ہو گا. پانی کے مسائلے پر شہر میں کیے گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…