اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

حبیب بینک لمیٹڈ نیویارک کو62ارب جرمانے میں نوازشریف کے کردارکاانکشاف ،بڑی رقوم کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات منظر عام پر

datetime 29  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل )نیویارک کو62ارب جرمانے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے کردارکاانکشاف ہواہے ،جن کی منی لانڈرنگ کے باعث بینک کوبھاری جرمانہ ہوا،رقوم الراجی بینک سے حبیب بینک نیویارک اوروہاں سے سٹینڈرڈچارٹرڈپاکستان میں نواز شریف کے اکاؤنٹ میں آتی رہیں ۔ایک نجی ٹی وی نے نیویارک ٹائمزکی فنانشل سروس کی رپورٹ کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ حبیب بینک پر53الزامات لگے ہیں ،

جن میں ایک الزام الراجی بینک کے ڈالرکلئیرنگ اکاؤنٹ کے مسائل بھی ہیں ،جن میں القاعدہ سے تعلق،منی لانڈرنگ اوردیگرالزامات شامل ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق الراضی بینک کاپانامہ کیس میں بھی ذکرہے جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،حسین نوازاورمریم صفدرکے بینک اکاؤنٹس بھی ہیں نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق 2014ء سے الراجی بینک کی ٹرانزیکشن میں دہشتگردی کی فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کاگٹالاہے ۔رپورٹ کے مطابق حبیب بینک پرلگے الزامات میں یہ بھی کہاگیاہے کہ الراجی بینک کوحبیب بینک نیویارک سے کچھ رقوم کی ٹرانزیکشن کامقصدواضح نہیں ہورہا،جن میں لیدرووڈزکے لئے ٹیکنالوجی کمپنی ،شیل کمپنی ایکٹویٹی اورپولیٹکل ایکسپوزڈپرسن شامل ہیں ۔نجی ٹی وی نے انکشاف کیاہے کہ حبیب بینک کو62ارب کے جرمانے میں نوازشریف اپناکرداراداکرگئے ہیں اوررپورٹ میں جس پولٹیکل ایکسپوزڈپرسن کاذکرہے وہ نوازشریف ہیں ،بینک ریکارڈکے مطابق تین مارچ2014ء کودولاکھ 67ہزارڈالرالراجی بینک سے نیویارک اوروہاں سے جاتی امراء میں میاں نوازشریف کے پاس آتے ہیں ،18مئی 2014ء کو3لاکھ50ہزارڈالرالرجی بینک سے حبیب بینک نیویارک اوروہاں سے سٹینڈرڈ چارٹرڈمیں میاں نوازشریف کے اکاؤنٹ میں آتے ہیں ۔27مارچ2014ء کوپھر2لاکھ67ہزار818ڈالرالراجی بینک سے حبیب بینک نیویارک اوروہاں سے سٹینڈرڈچارٹرڈبینک میں نوازشریف کے اکاؤنٹ میں آتے ہیں

اسی طرح 9مارچ2015ء کو7لاکھ99ہزار950ڈالرالراجی بینک سے حبیب بینک نیویارک اوروہاں سے سٹینڈرڈچارٹرڈبینک میں نوازشریف کے اکاؤنٹ میں آئے ہیں اسی طرح 10مارچ2015ء کوایک لاکھ 67ہزار631ڈالرمیں آتے ہیں اوریہ وہ منی لانڈرنگ ہے جس پرحبیب بینک نیویارک کو62ارب روپے کاجرمانہ ہواس کے علاوہ 2007ء سے 2017ء تک کی بے شمارایسی ٹرانزیکشن بھی ہیں جن کابینک ریکارڈموجودہے ،تاہم یہ ریکارڈکبھی حبیب بینک نے نیب کونہیں دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…