اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

حدیبیہ پیپرز مل کیس: شیخ رشید نے نیب کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

datetime 28  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)حدیبیہ پیپرز مل کیس میں اپیل دائر نہ کرنے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیب کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔پیر کے روز شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے21جولائی کوایک ہفتے میں اپیل دائرکرنے کی یقین دہانی کروائی تھی،عدالت نے نیب کی یقین دہانی کواپنے فیصلے میں بھی تحریر کیا،7دن گزرنے کے بعد چئیرمین نیب کویقین دہانی سے متعلق نوٹس بجھوایا،چئیرمین نیب نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے اپیل دائرنہ کرنے کافیصلہ کیاہے،چئیرمین نیب اور پراسیکیوٹرجنرل غیرجانبدارانہ کام کے پابند ہیں،جے آئی ٹی نے حدیبیہ ملزکیس کی تفصیلی تحقیقات کیں،تحقیقات میں نوازشریف اوراسحاق ڈار منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے،شریف خاندان کے دیگر افرادنے بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھایا، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف ناقابل تردیدشواہدپیش کیے،رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ ستمبر1991سے ہی شروع ہوگئی تھی،2238ملین ڈالر سعید احمد اورمختار حسین کیاکاونٹ میں منتقل کیے گئے،1993سے 95کے دوران مزید35لاکھ ڈالرلندن منتقل کیے گئے،چئیرمین نیب اورپراسیکیوٹر جنرل ملزمان کیزیراثر ہیں،اپیل دائر نہ کرکے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں پیداکی جارہی ہیں،عدالت نے نوٹس نہ لیاتومنی لانڈرنگ کی تحقیقات نہ کرنے کی سازش کامیاب ہوجائے گی،عدالت نے 28 جولائی کوعمل درآمد کے لئیے نگران جج مقرر کیاتھا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کو اپیل فائل کرنے کی یقین دہانی پرعملدرآمدکاحکم دے،اپیل دائرنہ کرنے پرچئیرمین اورپراسیکیوٹر کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کیجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…