پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے عمران خان ٗشیخ رشید اور طاہرالقادری کی نااہلی درخواست خارج کر دی

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ٗعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی جبکہ وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست گزار شاہ جہاں کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٗسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ

ڈاکٹر طاہرالقادری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ تینوں فریقین نے 2002 کے کاغذات نامزدگی میں درست حقائق نہیں بتائے جس بنا پر انہیں نااہل قراردیا جائے۔الیکشن کمیشن نے ابتدائی سماعت کی تو درخواست گزار ہی کمیشن کے روبرو اپنی موقف کے دفاع کیلئے پیش نہ ہوئے جس پر کمیشن نے درخواست خارج کردی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست بھی نمٹا دی۔وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔پرویز ملک کے خلاف درخواست دائر کرنے والا درخواست گزار بھی کمیشن میں پیش نہ ہوا تاہم پرویز ملک کے وکیل نے پیش ہوکر کمیشن کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام ہے لیکن اب وہ انتخابی مہم سے دستبردار ہوچکے ہیں جبکہ ان کی جانب سے کسی ترقیاتی فنڈ کا استعمال بھی نہیں کیا گیا۔پرویز ملک کے وکیل نے اپنے موکل کی دستبرداری کا حلف نامہ بھی جمع کرایا جو کمیشن نے تسلیم کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ ضمنی الیکشن میں کسی قسم کی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…