منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان نے کیا پیغام دیا جس کی وجہ سے امریکی وزیر کادورہ منسوخ کردیاگیا؟امریکی سفارتخانے نے تصدیق کردی‎

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستانی اعلیٰ حکام کی مصروفیات کی باعث وقت نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں لیکن وقت نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے اپنا دورہ پاکستان موخر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے پاکستان افغان پالیسی بیان کے دوران اسلام آباد کو مورد الزام ٹھہرانے کے بعد سے پیدا صورتحال

امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستانی اعلیٰ حکام ملاقات کی درخواست کی تھی ۔پاکستان نے الزامات کے جواب میں امریکی سفارت کار کو ایلس ویلز سے ملاقات کا وقت دینے سے انکار کردیا ۔امریکی سفارتکارکی طرف سے امریکی نائب وزیرخارجہ کے 28 اگست کے دورہ پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کا وقت مانگا تھا جس پر دفتر خارجہ کی جانب سے حکام کے مصروف ہونے کا پیغام دیا گیا تو مجبوراًایلس ویلز کی آمد ملتوی کردی گئی۔امریکی سفارت خانے کے ترجمان رک سانلسن نے ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کے التویٰ کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا ہے تاہم دونوں حکومتیں باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گی۔ دریں اثناء اس سے قبل پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے بعد پاکستان کے ردعمل کے نتیجے میں امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے ہنگامی دورے پر آ رہی ہیں۔ وہ کل پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے حالیہ صورتحال پر بات چیت کریں گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر شدید ردعمل پر امریکی حکام پریشان ہو گئے ہیں، دو ہفتوں کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دوسرے دورے پر جلد اسلام آباد آئیں گی۔ نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے محکمہ خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا بارے امریکی پالیسی بارے اعتماد میں لیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے، امریکی کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان پہنچ رہی ہیں یہ ان کا دو ہفتوں میں دوسرا دورہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…