اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چنیوٹ واقعے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا،انگریزی اخبار فرنٹیئرپوسٹ کے مطابق چنیوٹ واقعے میں ملوث قاتل نوجوان کا تعلق لشکر جھنگوی کی طرز پر بنائی گئی شدت پسند تنظیم سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے،مخالفین کو نشانہ بنانے والی یہ تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی کی طرزپر بنائی گئی ہے،چنیوٹ میں تبلیغی جماعت کے بزرگ کے قتل کرنیوالے نوجوان کا تعلق بھی ایسی تنظیم
سے بتایا جاتا ہے،تنظیم کے لوگ سوشل میڈیا پر اکاونٹس بھی چلا رہے ہیں جو انتشار پھیلانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں،ان اکاونٹس نے سوشل میڈیا پر چنیوٹ واقعہ کے مجرم کو ہیرو بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایسی تنظیموں کےخلاف جلد کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس تنظیم کےخلاف متحرک ہو کردہشتگردوں کےخلاف بھر پور کریک ڈاون کا عزم کیا ہے۔