اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

نیب میں پیش نہ ہونا نواز شریف کا تکبر ہے، کلبھوشن کیلئے نواز شریف نے کیا کیا، شیخ رشید کے حیران کن انکشافات

datetime 25  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ستارے گردش میں ہیں، نیب میں پیش نہ ہونے کی وجہ ان کا تکبر ہے، یہ دھونس اور بدمعاشی ہے انہیں ملکی ادارے راستے کی رکاوٹ لگتے ہیں، نواز شریف نے جان بوجھ کر کلبھوشن کا کیس نہیں لڑا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کے ستارے آج کل گردش میں ہیں، وہ جو بھی کام کر رہے ہیں اس کا الٹ ہو رہا ہے،

نواز شریف کے ذہن میں یہ سوچ ہے کہ فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے اور ملکی ادارے ان کے راستے میں حائل ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا تکبر موجود ہے نیب میں پیش نہ ہونے کی وجہ بھی ان کا تکبر ہے، ان کا ریفرنس میں پیش نہ ہونا دھونس اور بدمعاشی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھارت ن واز سیاست دان ہیں ان کی بھارت اور بھارتی قیادت سے ملاقاتیں بے نقاب ہو چکی ہیں، نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کا نام تک نہیں لیا اور جان بوجھ کر ان کا کیس نہیں لڑا، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر جنرل باجوہ نے بڑا بیان دیا ہے، ہماری قوم متحد ہے اور اگر ٹرمپ نے مزید آنکھیں دکھائیں تو پھر دیکھیں قوم کیا جواب دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئین کے آرٹیکل62،63کو نہیں نکال سکتی صادق اور امین ہونا حکم الہی ہے، اگر ان شقوں کو نکالنے کی کوشش کی تو مسائل مزید بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاک چین تعلقات اور اقتصادی راہداری منصوبہ اچھا نہیں لگ رہا چین اور روس کا پاکستان کے حق میں بیان دینا بڑی بات ہے، ایک سوال پر کہا کہ نواز شریف کی سیاسی چابی کلثوم نواز ہیں، مریم کا کوئی اثرو رسوخ نہیں ہے، 2تین ماہ بعد بڑی ہلچل دیکھ رہا ہوں حدیبیہ کیس میں یہ دونوں بھائی اور اسحاق ڈار جیل جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…