جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

ہم تیار ہیں !ترجمان پاک فوج نے زبردست اعلان کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2017 |

راولپنڈی (این این آئی)ترجمان پاک فوج نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ٗپاکستان ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے ۔

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 رکنی ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کے پانچ، آسٹریلیا کے تین، ویسٹ انڈیز کے دو جبکہ بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے، فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت ورلڈ الیون 11ستمبر کو پاکستان آمد سے قبل دبئی میں دو روزہ کیمپ میں شرکت کرے گی جس کے بعد 12، 13اور 14ستمبر کو بالترتیب تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بتایا کہ ورلڈ الیون آئندہ ماہ تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی اور ٹیم میں 14نامی گرامی کرکٹر شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے پانچ ، آسٹریلیا کے 3، ویسٹ انڈیز سے 2، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا اور بنگلادیش سے ایک ایک کھلاڑی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہے جن میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈپلوسی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل اور ڈیوڈ ملر ،آسٹریلیا سے جارج بیلی، ٹم پین،بین کٹنگ ، ویسٹ انڈیز سے سیموئل بدری اور ڈیرن سیمی، انگلینڈ سے پال کولنگ وڈ، نیوزی لینڈ سے گرینٹ ایلیٹ، بنگلادیش سے تمیم اقبال اور سری لنکا سے تھسارا پریرا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انٹرنیشنل الیون کے درمیان سیریز ’’انڈیپنڈینس‘‘ کے نام سے ہوگی ،

فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت ورلڈ الیون 11ستمبر کو پاکستان آمد سے قبل دبئی میں دو روزہ کیمپ میں شرکت کرے گی جس کے بعد 12، 13اور 14ستمبر کو بالترتیب تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور ورلڈ الیون کی 14 رکنی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی آمد جائلز کلارک کی کوششوں سے ممکن ہوسکی،

آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے ایونٹ کے بعد میرا مقصد کراچی میں میچ کرانا ہے اور پاکستان سپر لیگ کو پاکستان میں لانا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…