اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

روس اور چین سے مدد طلب، پاکستان نے امریکہ کیخلاف جوابی حکمت عملی تیار کرلی،اہم ترین فیصلہ

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے امریکہ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی پر جوابی حکمت عملی تیار کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی نئی پالیسی میں پاکستان پر الزام عائد کیا کہ امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا ہے تاہم پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کی نئی پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا گیا

جبکہ کابینہ نے اس معاملے پر پاکستان کا جامع قومی مؤقف امریکی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع کے مطابق امریکی پالیسی پر پاکستان کی جوابی حکمت عملی اور ردعمل پر جواب تیار کرلیا گیا ہے اور کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی پالیسی پر روس اور چین سمیت دیگردوست ملکوں سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران امریکی صدر کے پالیسی بیان پرچیئرمین سینیٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں ویت نام اور کمبوڈیا والی خصوصیات اور روایات پائی جاتی ہیں اگر امریکہ کے صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر خارجہ کو دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے نہ جانے سے اچھا پیغام جائے گا۔ بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں ویت نام اور کمبوڈیا والی خصوصیات اورروایات پائی جاتی ہیں اگر امریکہ کے صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری رائے ہے کہ وزیر خارجہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے ، جانے کی بجائے وہاں نہ جانے سے اچھا پیغام جائیگا۔اراکین سینیٹ نے چیئرمین سینٹ رضاربانی کی تجاویز کا ڈیکس بجاکر خیر مقدم کیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…