پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

عمران خان کی نااہلی،معروف قانون دان بابر اعوان نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں نواز شریف کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان

نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نا اہل ہوجائیں، الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو تشہیر میں نواز شریف کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے، کمیشن نے نوازشریف کے خلاف دائر درخواستوں پر ن لیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے، سیاست اب قانونی جنگ بن چکی ہے اس کا ذمہ دار صرف نوازشریف ہے، نوازشریف اور ان کی فیملی کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں وہ احتساب سے بھاگ نہیں سکتے۔بابر اعوان نے کہا کہ نااہل شخص پارٹی کی صدارت نہیں کرسکتا، یہی قانون ہے لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتا ہے کہ اصل وزیراعظم تو نواز شریف ہے، پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف خود کر رہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کردیا اس لیے وہ پارٹی کے فیصلے نہیں کرسکتے، اگر نواز شریف نااہل ہو گئے تو پارٹی کیسے اہل رہ سکتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں۔

موضوعات:



کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…