منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کو آئندہ سیٹ اپ سے آؤٹ،متحدہ کے دھڑے ایک ہوگئے،خواب دیکھنے والے کی ایک پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

datetime 21  اگست‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنماء اور صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا مستقبل روشن ہے جبکہ عمران خان کو آئندہ سیٹ اپ میں نہیں دیکھ رہا ہوں ۔متحدہ کے تمام دھڑے آپس میں ایک ہی ہیں اور جلد مہاجر قومی موومنٹ بھی ان کے ساتھ مل جائے گی،کچھ خفیہ طاقتیں متحدہ کے تمام دھڑوں کو الیکشن سے پہلے متحد کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سابق وزیرداخلہ کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کا سیاسی مستقبل خسارے میں دیکھ رہا ہوں، چوہدری نثار کو مشورہ ہے کہ بار بار پریس کانفرنس نہ کریں، ترجمان کے ذریعے اپنے جذبات کااظہارکریں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی وزیر اعظم بننے یا شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جمہوریت کے خاطر ٹکراؤ کی پالیسی ترک کردیں، اداروں سے ٹکراؤ کے باعث انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہ نواز شریف کی ہٹ دھرمی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی پلاننگ ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی کو ہٹایا گیا تو پیپلزپارٹی نیا وزیراعظم لے آئی، نئے سیاسی سیٹ اپ میں کئی نئے چہرے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے متحدہ دھڑوں کے متعلق کہا کہ میں چھ ماہ پہلے کہہ چکاہوں کہ متحدہ پاکستان، لندن اور پی ایس پی ایک ہی ہیں آج کی صورتحال میں میری پیش گوئی درست ثابت ہوئی کہ متحدہ کے تمام دھڑے آپس میں ایک ہی ہیں اور جلد مہاجر قومی موومنٹ بھی ان کے ساتھ مل جائے گی،کچھ خفیہ طاقتیں متحدہ کے تمام دھڑوں کو الیکشن سے پہلے متحد کریں گی۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ متحدہ کے تمام دھڑوں اور عوامی پزیرائی نہ رکھنے والے سندھ کے بھگوڑوں کو متحد کرنے کا مقصد پیپلزپارٹی کے خلاف میدان میں اتارنا ہے،

پر ان کو کامیابی نہیں ملے گی، آئندہ دو تین ماہ میں بہت کچھ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔واضح رہے کہ منظور وسان کی ایک پیش گوئی تو پوری ہوگئی ،یعنی آج ہی عامر خان، فیصل سبزواری اور کامران ٹیسوری پر مشتمل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔پاک سرزمین پارٹی کے حفیظ الدین، ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب نے وفد کا استقبال کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔اس موقع پر سیاسی صورتحال اور بلدیاتی حکومتوں سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ایم کیو ایم کے وفد نے 22 اگست کو بلائی جانے والی کل جماعتی کانفرنس میں پی ایس پی کو شرکت کی دعوت بھی دی۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام ایک ملک دشمن سے نجات کا دن منارہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…