منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا سرپرائز،نوازشریف کی قریبی شخصیت کو کہیں کا نہ چھوڑا،حیرت انگیزفیصلہ

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا حکومتی امور پر اثرورسوخ ختم کرنے کیلئے مزید35کمیٹیوں کی صدارت سے انہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسحاق ڈار گروپ کے اعلیٰ افسران کو بھی اہم عہدوں سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس فیصلوں پر عملدرآمد اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو پہلے ہی ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کی صدارت سے فارغ کر چکے ہیں

اب نجکاری کمیٹی،بین الوزارتی کمیٹی، فوڈ سیکورٹی کمیٹی،شوگر انڈسٹری کے متعلق قائم کمیٹی،سرمایہ کاری کمیٹی،اسٹیٹ بنک بارے کمیٹی،صنعتی امور بارے کمیٹی،این ایچ اے کمیٹی اس طرح درجنوں سے زائد کمیٹیوں کی صدارت سے اسحاق ڈار کو فوری طور پر فارغ کردیا جائے گا۔سابق نااہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف نے حکومت کی باگ ڈور اسحاق ڈار اور اپنی بیٹی مریم نواز کے ہاتھ میں دی تھی،اسحاق ڈار نوازشریف دور میں سب سے زیادہ طاقتور وزیر تھے اور کسی وزیر اور وزارت کی سمری کو کوئی اہمیت بھی نہ دیتے تھے۔اسحاق ڈار کے روئیے پر وزراء بھی سخت نالاں تھے بالخصوص شاہد خاقان عباسی نے متعدد بار اسحاق ڈار کے خلاف شکایات بھی کی تھیں لیکن نوازشریف نے اسحاق ڈار کو گلے لگائے رکھا۔پٹرول بحران کے دوران شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار کے مابین شدید تنازعہ پیدا ہوا تھا اب وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو اس کی وقعت دکھاتے ہوئے35سے زائد کمپنیوں کی صدارت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومتی امور اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو پہلے ہی ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کی صدارت سے فارغ کر چکے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…