پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شر یف فیملی اور اسحاق ڈار کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے پھر انکار ‘نیب کا آخری نوٹس دینے کا فیصلہ

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر اعظم نوازشر یف اور انکے صاحبزادے ُحسن ‘ حسین نواز‘مر یم انکے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور وزیر خزانہ اتوار کے روز بھی نیب میں پیش نہ ہوئے جبکہ نیب شریف خاندان کی عدم پیشی پر 8 ستمبرکورپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریگی ‘دوران تحقیقات مطلوبہ افرادکوگرفتارکرنے کااختیارہے اور

عدالت ازخودگرفتاری کاحکم بھی دے سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بھی نیب ٹیم دوپہر 2 بجے تک شریف فیملی کا انتظارکرتی رہی لیکن اسکے باوجود وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے جبکہ بیگم کلثوم نواز‘حسن اور حسین نواز لندن میں اور کیپٹن (ر) محمدصفدر مانسہرہ اور میاں نوازشر یف اور انکی صاحبزادی مر یم نواز رائے ونڈ میں موجود ہیں اور اتوار کے روز نیب لاہور میں نیب کی ٹیم2بجے تک شر یف فیملی کا انتظار کرتی رہی اورا س موقعہ پر رینجرز کے ساتھ ساتھ پولیس اور قانون نافذ کر نیوالے اداروں کے اہلکاران سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں جبکہ شر یف فیملی کی عدم پیشی کی وجہ سے اب نیب کی وجہ سے شر یف فیملی کو آخری نوٹس جاری کیاجائیگا، نیب ذرائع کا کہناہے شریف خاندان کی عدم پیشی پر 8 ستمبرکورپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے دوران تحقیقات مطلوبہ افرادکوگرفتارکرنے کااختیارہے اورعدالت ازخودگرفتاری کاحکم بھی دے سکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…