پیر‬‮ ، 23 جون‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس،آرمی چیف سمیت سینئر سول و عسکری حکام کی شرکت

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قومی سلامتی کی کمیٹی نے کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے بغیر علاقائی امن اورترقی ممکن نہیں ۔ بدھ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان ، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار ، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال اور علاقائی و عالمی تناظر میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے افغانوں پر مشتمل اور ان کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ تمام سطحوں پر مل کر تمام رکاوٹوں بشمول باربار سرحدپار فائرنگ اورافغانستان میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث نیٹ ورکس کے خاتمے کا عزم کیا۔ قومی سلامتی کی کمیٹی نے کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی جانب سے متواتر سرحدپار فائرنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور نہتے اورمعصوم کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کی۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقائی امن اورترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک جموں وکشمیر کے دیرینہ تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل نہیں نکالا جاتا۔

قومی سلامتی کی کمیٹی نے متفقہ طور پر آپریشن ردالفساد اورآپریشن خیبر فور سمیت انسداد دہشت گردی کے تمام آپریشنز میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہارکیا اور دہشت گرد عناصر کے آخری نشان مٹانے تک آپریشنز جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا۔کمیٹی نے ملک کے 70ویں یوم آزادی کو قومی جوش وجذبہ، اتحاد اورشاندار انداز میں منانے کو سراہا۔۔

موضوعات:



کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…