منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

میری بیوی سعدیہ بتول نے مذہب اسلام کو نہیں چھوڑا،ریاض پیرزادہ کے داماد کی گفتگو

datetime 16  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روزنامہ خبریں کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے داماد میاں رستم پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیوی سعدیہ بتول نے مذہب اسلام کو نہیں چھوڑا وہ مذہبی قسم کی خاتون ہیں اور دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتی ہیں، اس نے اب تک ایک بار عمرہ، دو مرتبہ حج اور10با زواری کی ہے،

ایسی مذہبی خاتون دین اسلام کو چھوڑ کر ہندو مذہب کیسے اختیار کر سکتی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ میرے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، میرا بڑا بیٹا عابد علی میرے پاس رہتا ہے درمیانہ بیٹا ہالینڈ میں زیر تعلیم ہے اور چھوٹا بیٹا اسلام آباد میں او لیول کر کے آگے پڑھ رہا ہے جبکہ بڑی بیٹی اسلام آباد کی معروف یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے اور چھوٹی بیٹی میڈیکل کے آخری سال میں ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ میری شادی شدہ زندگی کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے، ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی، میری بیوی چند روز قبل ہی بچوں سمیت یہاں سے گئی ہے وہ وہاں پر بچوں کی تعلیم کے سلسلہ میں رہ رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہمارا سلسلہ روحانی شخصیت پیر عبداللہ جہاں سے ملتا ہے ہم یہاں پر سات سو سالوں سے رہ رہے ہیں ہمارے خاندان کا کوئی فرد ایسا کام کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…