منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

سیمل راجہ نے میڈیا کو بشارت راجہ اور اپنا نکاح نامہ بھی دکھا دیا

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) ق لیگ کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ نے میڈیا کے سامنے بشارت راجہ اور اپنا نکاح نامہ بھی دکھا کر راجہ بشارت کی منکوحہ ہونے کا آخری ثبوت بھی پیش کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ راجہ بشارت کی متعلقہ پری گل آغا جعلساز اور بلیک میلر ہے، اپنے جھوٹ کو چھپانے کیلئے عہدے داروں کو استعمال کر کے ق لیگ اور چو دھری برادران کو بد نام کر رہی ہے، چو دھری شجاعت اور پرویز الٰہی نوٹس لیں۔ سیمل راجہ نے کہا کہ پہلے بیورو کریٹس، پھر میڈیا اور اب عدلیہ کا

غلط نام استعمال کر کے بلیک میل کر رہی ہے اور دوسری جانب قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، کبھی خبریں چلائی جاتی ہیں کہ مجھے پانچ سال قید ہوگئی اور کبھی بیان جاری کیا جاتا ہے کہ میر ے خلاف مقدمات درج ہیں، بشارت راجہ اور پر ی گل آغا سچے ہیں تو میڈیا کے سامنے مناطر ے کا چیلنج قبول کیوں نہیں کرتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آگر بشارت راجہ نے اب بھی طلاق یافتہ پری گل آغا کو گھر سے نہ نکلا تو وفاقی محتسب اور متعقلہ تھانے میں ان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت پر چہ درج کراؤں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام اور دینی جماعتیں طلاق دینے کے باوجود خواتین کو گھروں میں رکھنے کے پروان چڑھتے ہوئے کلچر کیخلاف آواز بلند کریں۔ سیمل راجہ نے کہا کہ میں مسلسل ایک ماہ سے میڈیا کے سامنے بشارت راجہ سے اپنی شادی اور پری گل آغا کے طلاق کے ثبوت پیش کر چکی ہوں اس کے باوجود خواتین کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے دعوے داروں کی جانب سے خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ سیمل راجہ نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر منتخب وزیراعظم کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے تو پھر قوم کے بیٹوں کے گھر بر باد کر نے والے سیا ستدانوں کیخلاف عدلیہ ازخود نوٹس لینے سے کیوں گریزاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید کتنی خواتین کے گھروں کے اجڑ نے کا انتظار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیران ہوں خادم اعلیٰ بھی اس مسئلہ پر خاموش ہیں۔ سیمل راجہ نے کہا سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنا کر خواتین کیساتھ ہونے والی نا انصافیوں کیخلاف ایکشن لے اور ملزمان کو عوامی نمائندگی کیلئے تاحیات نااہل قرار دے کر قرار واقعی سزادے۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کر نے کے باوجود سکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی، آئی جی پنجاب کب نوٹس لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ہی اسلامی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ عورتوں سے متعلق تعلیم، آگاہی، میرٹ اور قانون کے ظا لمانہ اطلاق سے ہی ممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…