منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کے عہدے کے بعد ن لیگ کی قیادت سے بھی شہباز شریف باہر، اب کس کو سربراہ بنایا جا رہا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 15  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے عہدے کے بعد ن لیگ کی قیادت سے بھی شہباز شریف باہر، اب کس کو سربراہ بنایا جا رہا ہے؟ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف نااہل ہو گئے تو اس وقت وزارتِ عظمیٰ کے امیدواروں میں شہباز شریف کا نام بھی لیا جا رہا تھا مگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بنایا گیا، اب پارٹی سربراہ کے طور پر شہباز شریف کے نام پر اتفاق کے اعلان کے باوجود

وزارت عظمیٰ کی طرح مسلم لیگ (ن) کی سربراہی بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہاتھ سے نکلنے کا امکان بڑھگیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا نام بھی نواز لیگ کی قیادت کے لیے گردش کر رہا ہے، اس سے پہلے وہ سیاست سے دور رہیں۔ قومی اخبار روزنامہ امت کے مطابق حالیہ ریلی کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے نواز شریف کی جگہ نئی قیادت کے چناؤ کے نوٹس کے معاملہ پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بیگم کلثوم نواز یا شہباز شریف میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز سے بھی اس معاملے پر مشاورت کی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رہنما نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ جب ریلی لاہور کے قریب پہنچی تو اس وقت یہ مشاورت ہوئی، سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ نئی قیادت کے چناؤ کے موقع پر سب کو راضی رکھا جائے۔ انہوں نے کہا آئندہ الیکشن ہمارے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں اور جس طرح کی قانون سازی ہم کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے بھی ہمیں سب کی ضرورت ہوگی اور شہباز شریف تو پارٹی کا بڑا اثاثہ ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سید ظفر علی شاہ نے کہاکہ نواز لیگ کی صدارت کلثوم نواز کو ہی دی جائے گی، نواز شریف شہباز شریف کو صدر بنانے کی اجازت شاید نہ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…