اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

’’پاکستان کے سب دشمنوں کو ہم دیکھ لیں گے‘‘ پاکستان اندرونی محاذ سے نمٹے

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے نائب وزیراعظم نے دورہ پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صرف اپنے اندرونی مسائل سے نمٹ لے اور اندرونی محاذ پر اپنے آپ کو مضبوط کرے، چین بیرونی محاذوں پر پاکستان کے ساتھ ثابت قدم ہے اور اس کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں چینی نائب وزیر اعظم کا

کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں چین کی مدد کی ، زلزلہ آیا تو پاکستان نے سب سے پہلے امدادی سامان بھیجا جسے کبھی نہیں بھول سکتے۔قبل ازیں چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی سے وزیر اعظم ہا ئوس میں ملاقات کی ۔وزیر اعظم نے چین کے نائب وزیر اعظم کا گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار دوست اور اسٹر یٹجک پارٹنر ہیں۔پاک چین دو طرفہ روابط آزمودہ ہیں۔سی پیک کے بعد ہمارے تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔سی پیک نہ صرف ریجن بلکہ اس سے بھی آگے کے ملکوں کیلئے گیم چینجر ہے۔دو نوں ر ہنمائوں نے تمام دو طرفہ امور پر جا مع بات چیت کی ۔ علا قائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دو نوں ر ہنما ئوں نے سی پیک پر عمل در آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چینی نائب وزیر اعظم نے وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کو پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ میرا دورہ دو نوں آہنی بھائیوں کے قریبی تز ویراتی تعلقات اور پا کستا ن کیلئے چینی سپورٹ کا مظہر ہے۔ انہوں نے چین کے بنیادی ایشوز پر پاکستان کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔دو نوں ر ہنما ئوں نے باہمی دلچسپی کے تمام ایشوز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔چینی سفیر کے علاوہ وزیر خارجہ خواجہ آصف ،وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ، سیکر ٹری خارجہ تہمینہ جنجو عہ بھی تقریب میں موجود تھے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…