اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کی ریلی کے دوران ماروی میمن اور امیر مقام کیا کرتے رہے؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 13  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی ریلی کے دوران ماروی میمن اور امیر مقام کیا کرتے رہے؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں عابد شیر علی، امیر مقام، طلال چوہدری اور ماروی میمن بہت سرگرم رہے وہ راستے میں نعرے لگوا کر کارکنوں کا خون گرمانے میں مصروف رہے، اسی ریلی کے دوران ماروی میمن اور امیر مقام کی

ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے اور صارفین اپنے پیغامات سے ان دونوں کی خوب ’’درگت‘‘ بنانے میں مصروف ہیں۔ امیر مقام اور ماروی میمن کی لی گئی سیلفی جیسے جیسے سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی، صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف عزیز نامی ایک صارف نے یہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’’مشرف کے بچھڑے نااہل پاگل شخص کی ریلی نے ملا دئیے۔‘‘ تصویر کا منظر عام پر آنا تھا کہ کمنٹس کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا اور ہر کسی نے حسب توفیق حصہ ڈالا، ایک صارف فارین ظفر خان نے کہا کہ ’’دونوں کی ناک ایک جیسی ہے۔‘‘ جاوید اقبال نے انہیں ’’ریلو کٹے‘‘ لکھا، حماد بن خالد نے کہا ’’مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ یہ ماروی میمن نہیں عابد شیر علی نسوانی لباس میں ملبوس بیٹھا ہے‘‘، ایک اور صارف شاہ نے کہا ’’لیلیٰ مجنوں کے بعد پیش خدمت ہیں۔۔۔ ببلی اور ببلو‘‘، پاکستان فرسٹ نامی صارف نے کہا ’’آنٹی۔۔۔ آپ بغیر میک اپ کے بہت خوفناک لگتی ہیں۔۔۔ بچے ڈر جائیں گے‘‘، ایک اور خاتون صارف ہادیہ یاسمین نے کہا کہ ’’اس سے زیادہ بری تصویر نہیں دیکھی‘‘۔ ابھی ویب سائٹ پر مزید ٹوئٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…