جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

شرمناک تصاویر، تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے حیرت انگیز وضاحت کر دی

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شرمناک تصاویر، تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے حیرت انگیز وضاحت کر دی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی سوشل میڈیا پر تصویریں لیک ہو گئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر اپنے موقف میں کہا کہ انہوں نے ہم جنس پرستوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور انہیں تنگ کئے جانے کی مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے 4 سے 5 سال پرانی تصاویر دوبارہ شیئر کی گئی ہیں۔

فیس بک پر اپنے بیان میں ایمان مزاری نے کہا کہ ’’اس پوسٹ کے ضروری ہونے کی واحد وجہ مجھے موصول ہونے والے پیغامات کا سیلاب ہے جن میں مجھ سے ان تصاویر کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے جو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔ مجھے اس معاملیکی کوئی پرواہ نہیں، اس پر میں پرواہ کرتی تھی اور انٹرنیٹ پر خود کو ڈانٹنے کی اجازت دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور عمر گزرنے کے ساتھ ہمت ملتی ہے۔ میں نے دو سال پہلیہم جنس پرستوں کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔ اس وقت کچھ بزدل لوگوں نے میری چند تصاویر حاصل کر لیں اور اب انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے پھیلا کر مجھے ہم جنس پرست کہا۔ ایمان مزاری نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے گورنمنٹ، بیورو کریسی اور فوج پر تنقید کی اور اس کے جواب میں 4 سے 5 سال لی گئی وہی تصاویر ممکنہ طور پر ایک سے زائد ایجنڈوں کے تحت دوبارہ انٹرنیٹ پر وائرل کر دیں۔ میں یہ سمجھتی ہوں کہ یہ سلسلہ کبھی نہیں رکے گا۔ یہ ایک علاقائی مسئلہ ہے، پوری دنیا خواتین پر ہمیشہ پوائنٹ سکورنگ ایجنڈے کے تحت اعتراض اٹھایا جاتا ہے، خواتین کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔ ایمان مزاری نے کہا کہ میں جو کچھ بھی ہوں اور میں کسی بھی معاملے پر جو بھی موقف رکھتی ہوں، اس کے لیے میں کوئی معافی نہیں مانگوں گی۔ میں پہلے بھی نہیں رکی تھی اور اب بھی نہیں رکوں گی۔ اور مجھے اپنے طرز زندگی اور کپڑوں پر کوئی شرمندگی نہیں۔ جو لوگ میری تصاویر شیئر کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ میری زندگی میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنی زندگی پر دھیان دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…