پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

این اے 120ضمنی الیکشن،کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

datetime 12  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 120میں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈ ووکیٹ سرفراز شاہ نے الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اب مسلم لیگ ن کا نام الیکشن کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لفظ ن کا مطلب نواز ہےاور نواز شریف کے حوالے سے سپریم کورٹ نے

قرار دیا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں اس لئے نواز شریف کا نام الیکشن سمبل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ کلثوم نواز این اے 120میں مسلم لیگ ن کے نام پر الیکشن لڑرہی ہیں اور انتخابی مہم میں بھی یہ ہی نام استعمال کیا جا رہا ہے لہذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے ۔یاد رہے کہ ان  کے مقابلے میں تحریک انصاف نے یاسمین راشد کو اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے ۔این اے 120پر ضمنی الیکشن 17ستمبر کو ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…