جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

نواز شریف کا قافلہ لوگوں کی جانیں لینے پر تل گیا، قافلے میں شریک گاڑیوں نے مزید دو افراد کو کچل ڈالا

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ جو کہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوا تھا، وہ اب گوجرانوالہ میں پڑاؤ کر چکا ہے، اس قافلے میں شامل گاڑیوں نے دو افراد کو ٹکر مار دی، جس کے باعث ان دو افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس سے پہلے یہ قافلہ ایک بچے اور ایک 55 سالہ شخص کی زندگی چھین چکا ہے۔

دریں اثناء بارہ سالہ حامد کی ہلاکت کے بعد ریلی میں شریک ایک موٹر سائیکل نے ایک 55 سالہ شخص کو ٹکر مار دی، 55 سالہ شخص جس کا تعلق چک پیرانہ گجرات سے ہے موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا ہے، اس طرح نواز شریف کے قافلے نے ایک دوسرے شخص کی جان بھی لے لی، دریں اثناء نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے حامد کی جان لے لی ہے، حامد کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے بتایا جاتا ہے اور اس کی عمر 14سے 16سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ کچھ ٹی وی چینل اس کی عمر بارہ سال بتا رہے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق حامد نواز شریف کے استقبال کیلئے کھڑا تھا جیسے ہی قافلہ سڑک پر نمودار ہوا حامد اسے دیکھنے کیلئے آگے آیا اور اسی اثنا میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی زد میں حامد آگیا، گاڑی کے اگلے ٹائر کے نیچے اس کی ٹانگیں آنے کے باعث وہ سڑک پر گر گیا جبکہ گاڑی کا پچھلا ٹائر اس کے سر کے اوپر سے گزر گیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہاں موجود لوگ ایلیٹ فورس گاڑی کے اہلکار کو چیخ چیخ کر کہتے رہے کہ بندہ نیچے آگیا ہے مگر اس نے ان کی نہ سنی اور گاڑی کو تیز رفتاری سے حامد کے سر کے اوپر سے گزار کر لے گیا۔ حامد خون میں لت پت سڑک پر پڑا رہا لوگ اسے اپنی مدد آپ کے تحت اٹھا کر طبی امداد کے لیے لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…