منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

میں نے کبھی نہیں کہا نواز شریف کی گاڑی چلاؤں گا، ریلی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ چوہدری نثار پھٹ پڑے

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ میں میاں نواز شریف کی گاڑی چلا کر لاہور جاؤں گا، چوہدری نثار نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ 99 فیصد سینئر لیگی قیادت اس ریلی میں شریک نہیں ہے، صرف مجھے ہی کیوں متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ریلی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ میرا کمر درد نہیں۔ سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ کچھ دیر پہلے بیان چلتا رہا جو مجھ سے منسوب کیا گیا مگر میں نے یہ بیان دیا ہی نہیں۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میڈیاکے کچھ حلقے خود ہی میرے بارے میں بیان تیار کر لیتے ہیں۔ خبربنانے کے بعد پھرخود ہی میرے بارے میں تبصرے بھی شروع کر دیتے ہیں۔میں نے کسی کو نہیں کہا کہ میں نے کمر دردکی وجہ سے ریلی میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں عدم شرکت کی وجہ کمر درد نہیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاکہ میں نے کبھی نہیں کہاکہ نوازشریف کی گاڑی چلا کر لاہور جاؤں گا۔ دریں اثناء نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی عدم شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی جب سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے سے گزری تو انہوں نے ریلی میں شرکت نہیں کی بلکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد چلے گئے جس سے عوام میں سخت مایوسی پائی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) جہلم کے جنرل سیکرٹری اعجاز جنجوعہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ چوہدری نثار نے ریلی میں شرکت نہ کر کے انتہائی گھٹیا حرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج سے واپس آنے کی وجہ سٹیج پر چوہدری نثار کے پوسٹر تھے۔ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکر چوہدری نثار کے بارے میں کس قسم کے خیالات رکھتے ہیں

جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انہیں کمر کے درد کے باعث نواز شریف نے جلسے میں شرکت سے منع کر دیا تھا۔ دریں اثنا سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلناچاہئے اورانتہائی حدتک نہیں جاناچاہئے ،جس سے اداروں کواپنے خلاف کرلیں ،سوچ سمجھ کرپارٹی کومضبوط کرناچاہئے۔جمعرات کے روزسابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے قومی اسمبلی میں ارکان سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلناچاہئے

ایساطرزعمل اختیارنہ کریں جس سے اداروں کواپنے خلاف کرلیں۔موجودہ حالات میں انتہائی حدتک نہیں جاناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوصاحب اگرپی این اے سے بات کرلیتے تومعاملات نہ بگڑتے ،بھٹوصاحب انتہائی لیول تک گئے اورانہیں نقصان ہوا۔ بے نظیربھٹوصاحبہ 86میں واپس آئیں توان کا شاندار استقبال ہوامگرآنے کے بعدبے نظیرنے اس قدرسخت تحریک چلائی کہ کارکن اورعوام تھک گئے ،اس وقت انتخابات کانتیجہ آیاتوپیپلزپارٹی کی خواہش وتوقع کے مطابق نشستیں نہ مل سکیں ،چوہدری نثارنے مزیدکہاکہ ابھی بھی سوچ سمجھ کرپارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرناہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…