بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

لاہورہائیکورٹ نے(ن)لیگ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کو اس کے نام سے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی جبکہ چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایک شخص کی نا اہلی سے پوری پارٹی پر پابندی نہیں لگا سکتے، سیاسی پارٹی کا مطلب ایک شخص نہیں ہوتا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عاصم عزیز ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن از خود ختم ہو گئی۔ عاصم عزیز ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ مسلم لیگ (ن)کو اس نام سے الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔ جس پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ایک شخص کی نا اہلی سے پوری پارٹی پر پابندی نہیں لگا سکتے، سیاسی پارٹی کا مطلب ایک شخص نہیں ہوتا۔ عدالت نے مسلم لیگ نواز کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…