بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

راحیل شریف کے ’’چمچے‘‘ نواز شریف کو کیا کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں؟ حامد میر کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 9  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راحیل شریف کے ’’چمچے‘‘ نواز شریف کو کیا کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں؟ حامد میر کا حیرت انگیز انکشاف، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر سے سوال کیا گیا کہ جس فیصلے کے بارے میں آج نواز شریف دکھی ہو رہے ہیں اس کا پٹیشنر کون تھا؟ اس کے جواب میں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں نے پٹیشنز دائر کی تھیں، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جب استعفیٰ نہیں دے رہے تھے،

تو اس وقت نواز شریف کہہ رہے تھے کہ استعفیٰ دو گھر جاؤ، پھر میں دیکھوں گا پھر تم واپس آؤ، تو یہ پوری قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری کمیونٹی میں سے وہ لوگ سویلین بالادستی کی بات کر رہے ہیں جو کہ جنرل راحیل شریف کے چمچۂ خاص تھے جو پرویز مشرف کے چمچے تھے، حامد میر نے کہا کہ میں چمچے کا لفظ بہت سوچ سمجھ کر یہ ادا کر رہا ہوں، یہ سارے ماضی کے ڈکٹیٹروں کے چمچے تھے، پرویز مشرف کے چمچے آج سویلین بالادستی کی بات کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…