اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے اہم رہنما کی ن لیگ میں واپسی، کیپٹن (ر) صفدر نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

datetime 9  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے اہم رہنما کی ن لیگ میں واپسی، کیپٹن (ر) صفدر نے حیرت انگیز اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی قیادت کی ضرورت محسوس ہونے لگی مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی دھمکیوں پر بھی تحریک انصاف کے بنچوں پر خاموشی چھائی رہی۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے انتباہ کیا کہ غلام سرور خان کو بٹھا دیں میں نے ان کو بٹھایا تو ان کو تکلیف ہو گی،

انہوں نے کہا کہ‘ حلف اٹھاتا ہوں کہ تحریک انصاف کے غلام سرور خان کو نوا زشریف انتخابات میں ٹکٹ دینے کو تیار ہو جائیں تو وضو کر کے مسلم لیگ(ن) میں واپس آ جائیں گے‘ ہر جگہ غلام سرور خان نے جبین کو جھکایا۔ یہ بیان کہ لوگوں نے عدالت کا فیصلہ ماننا ہوتا تو 40 لاکھ لوگ ممتاز قادری کے جنازے کیلئے نہ نکلتے، دے کر بھی نااہلی کے فیصلے حوالے بھی حکمران خاندان کی طرف سے پیغام دے دیاکیپٹن (ر) محمد صفدر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ نوازشریف کو 1992میں بھی موٹر وے بنانے کی سزا دی گئی،پاکستان کی ایٹمی قوت کا اعلان کیا تو اس کی بھی سزا بھگتنا پڑی، نوازشریف کو ہر دور میں پاکستان کو مضبوط بنانے کی سزا دی گئی ہے۔غلام سرور خان کے سبکدوش وزیر اعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ اپنے علاقے میں پورے پہاڑ چٹ کر گئے ہیں۔ ان پر بجلی چوری کے مقدمات قائم ہیں۔ قاتلوں کے طورپر ہر عدالت میں پیش ہوتے رہے یہ اپنی حیثیت اور مقام کو دیکھیں ان کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ اس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کو ذوالفقار علی بھٹو نے 330 قومی مجرموں قرار دے کر للکارا تھا۔ اس دوران غلام سرور خان بار بار اپنی نشست سے اٹھتے رہے لیکن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ یہ مجھ سے بڑے ہیں ان کو بٹھا دیں میں نے بٹھایا تو ان کو تکلیف ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ہم 2018کے انتخابات کے بعد اسلامی قانون کا دھماکہ کریں گے، پاکستان تحریک انصاف نے کیپٹن صفد ر کے متذکرہ الزامات اور دھمکیوں پر دفاعی پوزیشن اختیار کئے رکھی اور کوئی واضح ردعمل سامنے نہ آسکا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…