ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کارکنوں نے نوازشریف کے گاڑی کے ساتھ کیا، کیا؟نعرے لگ گئے 

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا قافلہ پنجاب ہاؤ س سے فیض آباد تک کا سفرتقریباً پانچ گھنٹے میں کیا ۔ بدھ کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف لاہور کیلئے پنجاب ہاؤ س سے تقریباً 11بجکر 50منٹ پر روانہ ہوئے ان کا قافلہ بلیوایئریا سے ہوتا ہوا تقریباً 4بجکر 50منٹ پرفیض آباد پہنچا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے قافلے کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ٗبڑی تعداد میں کارکن سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی گاڑی کو دیوانہ وار چمٹ گئے

اور ساتھ پیدل چلتے رہے کارکن ’’ وزیر اعظم نواز شریف ‘‘ ٗ دیکھو دیکھو کون آیا ٗ صادق اور امین آیا ‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے قافلے میں موٹر سائیکلز ٗ گاڑیاں ٗ لینڈکروز ٗ ٹریک ٗ بسیں ٗفلائنگ کوچز شامل تھیں ۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی گاڑی کے آگے اور پیچھے جیمرز والی گاڑیاں چلتی رہیں ٗپولیس اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم کی گاڑی کو اپنے حصار میں لے رکھا تھا ٗ ریلی کے ساتھ سابق وزیراعظم کیلئے تیارکر دہ بم پروف کنٹینر بھی شریک رہا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پنجاب ہاؤس سے لاہو ر کیلئے روانہ ہوئے تو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی گاڑی کے آگے اور پیچھے جیمرز والی گاڑیاں چلتی رہیں ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے قافلے میں ان کیلئے تیارہ کر دہ بم پروف کنٹینربھی ساتھ رہا ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گاڑی سے باہر نکل کر کنٹینر کا جائزہ لیا اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا ۔ بدھ کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پنجاب ہاؤس سے لاہور کیلئے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا قافلہ جب شکرپڑیاں کے قریب ہائی وے پر پہنچا تو محمد نواز شریف اپنے گاڑی سے باہر آئے اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا ۔نواز شریف نے قافلے میں موجود تیارہ کر دہ خصوصی کنٹینر پر چڑھے اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔کچھ دیر جائزہ لینے کے بعد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دوبارہ اپنی گاڑی میں واپس بیٹھ گئے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…