اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جھوٹی اور مکار اب صرف 2 دن انتظار کرو، معروف صحافی نے عائشہ گلالئی کو کھلی دھمکی دیدی، انتہائی اقدام کا اعلان تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کی سابق رکن عائشہ گلالئی کو قانونی نوٹس بھجوا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مجھ پر الزام لگائے اور تہمت بھی لگائی اس وجہ سے میں اپنے وکیل کی وساطت سے عائشہ گلالئی کو لیگل نوٹس بھجواؤں گا۔ مبشر لقمان نے عائشہ گلالئی کو جھوٹی اور مکار کہتے ہوئے کہا کہ دو دن انتظار کرو، آپ کو ہرجانے کا نوٹس مل جائے گا۔



















































