مظفر گڑھ (این این آئی)ڈیرہ غازی خان روڈ پربصیرہ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا ٗسینکڑوں لیٹر تیل بہہ گیا ذرائع کے مطابق آئل ٹینکرمیں 40 ہزار لٹرتیل موجود تھا ٗآئل ٹینکرسے معمولی سی لیکج ہوئی جس سے سینکڑوں لیٹر تیل بہہ گیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کو متبادل راستے پر ڈال دیا ۔اس سے پہلے 4 جولائی کو بھی کرک کے علاقے میں ایک آئل ٹینکر بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں ٹینکر میں موجود تیل سڑک پر بہہ گیا
تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک اور آئل ٹینکر تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوگیا ۔ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے ٹینکر پر قابو نہ پاسکا جس کی وجہ سے ٹینکر سڑک پر الٹ گیا ۔ ٹینکر الٹنے سے اس میں موجود تیل سڑک پربہہ گیا ۔ حادثے کی وجہ سے سڑک کوگاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ واضح رہے کہ احمد پور شرقیہ میں ٹینکر کے حادثے میں206سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔