منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی ہے۔ منگل کو تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر اویس یونس کی جانب دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوردیگر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا، جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے30جولائی کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ

پی سی اوپرحلف اٹھانے والے ججز بھی صادق اور امین نہیں رہے،خواجہ سعد رفیق پریس کانفرنس ججز اور عدلیہ پر تنقید سے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے عدلیہ اور ججزکواسکینڈلائزکیا، خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایاکہ ججز سازش میں ملوث ہیں، پریس کانفرنس کامقصد لوگوں کی نظر میں عدالتی وقار کونقصان پہنچاناتھا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے، یاد رہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کے دوران اٹارنی جنرل سے مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر آصف کرمانی اور طلال چوہدری کا جے آئی ٹی اور عدلیہ بارے تقاریر کا متن بھی طلب کیا تھا، اٹارنی جنرل لیگی رہنماں کی تقاریر کا متن سپریم کورٹ میں جمع کرا چکے ہیں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…