بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

خفیہ اداروں کے خدشات، نواز شریف نے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا بدھ کے روز جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا پلان تھا اور خفیہ اداروں نے اطلاعات دی تھیں کہ سابق وزیراعظم کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے جس کے بعد وزیر داخلہ احسن اقبال نے نواز شریف کو ریلی کی صورت میں نہ جانے کا مشورہ دیا اور ان کا مشورہ مانتے ہوئے ریلی کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

و اضح رہے کہ اس سے قبل موٹروے سے جانے کا فیصلہ بھی ملتوی کیا گیا تھا نواز شریف کی لاہور واپسی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ آج متوقع ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب لاہور میں زورداردھماکہ ہوا تھا جس کی وجہ سے بوروڈ پر واقع شادی ہال اور ملحقہ عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، ذرائع کے مطابق مقامی کالج کی عمارت بھی جزوی طورپر منہدم ہوگئی ہے جس کے نیچے کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے تھے ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…