بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

(ن) لیگ کے ڈاکٹر ساجد اور تجمل ہیرا کا 50سے زائد ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان

datetime 7  اگست‬‮  2017 |

لاہور ( آن لائن) (ن) لیگ کے صوبائی رکن ڈاکٹر ساجد اور تجمل ہیرا نے 50سے زائد ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن (ن) لیگ والوں کا شوق اور منشور ہیں‘سپر یم کورٹ میں جعلی دستیاویزات دینے والی (ن) لیگی قیادت اب سڑکوں پر ’’صفائیاں ‘‘دینے کی ناکام کوشش کر ہی ہے ‘سپر یم کورٹ اور افواج پاکستان کیخلاف حکمرانوں کی سازشیں ملک میں جمہو ریت کے خلاف سازشیں ہے

جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہم عوامی طاقت کے ساتھ ملکر حکمرانوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے‘تحر یک انصاف میں نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں لیگی راہنماؤں نے بادامی باغ کے علاقہ میں ہونیوالے جلسے میں تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ اس موقعہ پر چوہدری محمدسرور ‘یوتھ ونگ کے چوہدری وسیم رامے ‘چوہدری خالد گجر ‘اطہر عبا س سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ آئینی وقانونی محاز پر جنگ ہارنے کے بعد اب اداروں کو دباؤ میں لانے کیلئے سڑکوں پرآرہی ہے مگر قوم ان کے تمام کارنامے جانتی ہیں اس لیے وہ کسی بھی صورت قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا کلچر (ن) لیگ نے متعارف کروایا ہے اورسپر یم کورٹ میں انکے جعلی دستیاویزات پوری قوم نے دیکھے ہیں اور کل (ن) لیگ جی ٹی روڈ پر اپنی کر پشن کے بچاؤ کی جنگ لڑ نے جاری ہے مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور حکمران جو مر ضی کر لیں انکو کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں کسی ایک خاندان کا نہیں ہر کر پٹ شخص کا احتساب چاہتی ہے اور ملک میں آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب جاری رہنا چاہیے جبکہ ڈاکٹر ساجد

اور تجمل ہیرا نے کہا کہ ہم عمران خان اور چوہدری محمدسرور کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں شامل ہوئے ہیں اور اس ملک سے کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور دیگر مسائل کا مکمل خاتمہ کر نے کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہوں ۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…