بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

شیخ رشیداکثر جس بھینس کی بات کرتے ہیں اس کاپتہ چل گیا۔۔۔قصہ ہی ختم

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) شیخ رشید نے کہا کہ وہ ناشتہ دودھ اور دہی کا استعمال کرتے ہیں اور ایک باڑے والا جاننے والا ہے وہاں سے بھینسوں کا خالص دودھ آ جاتا ہے یہی میری صحت کا راز ہے ۔یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے باتوں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب باہر سے خالص دودھ ملتا ہو تو بھینس خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔دریں اثناء عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پیشن گوئی کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کا خاندان جلد جیل جارہے ہیں

،میں کہتا تھا نواز شریف عدالت کے ٹھپے سے بچو مگرانہوں نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے،پرویز مشرف میرے رابطے میں نہیں جو کر رہے ہیں وہ ان کا مسئلہ ہے ، سو فیصد اپوزیشن عمران خان کو مانتاہوں، پیپلز پارٹی صرف 45،40 فیصد اپوزیشن کررہی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے اور میں کہتا تھا کہ نواز شریف عدالت کے ٹھپے سے بچولیکن وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس کھلنے پر نواز شریف اور ان کا خاندان جیل جائے گا اور پاناما کیس میں حکمرانوں کی جانب سے جتنے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ہیں وہ میرے دوست ہیں ،ان کا کہنا تھا پارلیمنٹ میں سو فیصد اپوزیشن کا کردار عمران خان اور شیخ رشید ادا کر رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو صرف 45،40 فیصد اپوزیشن مانتاہوں ۔ایک سوال کے جواب میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پرویز مشرف کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ،جو کر رہے ہیں وہ ان کا مسئلہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…