بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

انٹیلی جنس رپورٹس میں حیرت انگیز انکشافات، نوازشریف بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ،شاہدخاقان عباسی کو اجازت دیدی،شہبازشریف اورچوہدری نثار پھر ناراض

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نااہل ہونے والے وزیراعظم میاں نوازشریف نے حکومت کی باقی مدت کیلئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کووزیراعظم ہاؤس منتقل ہونے کی اجازت دیدی ہے ۔شاہدخاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس منتقلی کیلئے سیکورٹی اداروں کوآگاہ کردیا۔مصدقہ ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے 45دن کے بعدایک اوروزیراعظم کی تبدیلی کافیصلہ تبدیل کرلیاہے ۔اورموجودہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوہی باقی مدت کیلئے وزیراعظم رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔

اوراس حوالے سے اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ میاں نوازشریف کی رضامندی سے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے فوری طورپروزیراعظم ہاؤس منتقل ہونے کافیصلہ کیاہے اس حوالے سے سیکورٹی اداروں کوبھی آگاہ کردیاگیاہے ۔قبل ازیں سیکورٹی اداروں کی طرف سے بھی شاہدخاقان عباسی کوکہاگیاتھاکہ ان کے ذاتی گھرکووزیراعظم ہاؤس کادرجہ دینے سے سیکورٹی مسائل پیداہوں گے لیکن وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نوازشریف کے احترام اورمحبت میں وزیراعظم ہاؤس میں قیام سے انکارکردیاتھا،لیکن اب میاں نوازشریف نے نہ صرف باقی مدت کلیئے بھاری بھرکم 46رکنی وفاقی کابینہ تشکیل دیدی ہے اورساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی وزیراعظم ہاؤس کی طرف پیش قدمی بھی فوری طورپرروک دی ہے اورانہیں کہاگیاہے کہ 2018ء کے عام انتخابات تک میاں شہبازشریف کی پنجاب میں بطوروزیراعلیٰ موجودگی بہت ضروری ہے ۔اگرچہ شہبازشریف اوران کے دوست چوہدری نثاراس فیصلے سے خوش نہیں ہیں لیکن اس پرعملدرآمدکے سواان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ انٹیلی جنس رپورٹس میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ لاہورکے حلقہ این اے 120میں مسلم لیگی امیدوارکی کامیابی بہت مشکل ہے اس لئے میاں شہبازشریف نے اوکاڑہ کے حلقے سے بھی الیکشن لڑنے کافیصلہ کیاتھامگراب صورتحال بہت واضح ہوچکی ہے کہ اورباقی مدت کیلئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ہی میاں نوازشریف اورمحترمہ مریم نوازکیلئے بہترین انتخاب ہی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…